سینیٹ اجلاس، کراچی میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں پیر کو کراچی میں پیش آنے والےآتشزدگی کے افسوسناکواقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پر سینیٹر خالدہ عطیب نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد اجلاس کے آغاز ہی میں دعا کرانا لازم تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسے …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں پیر کو کراچی میں پیش آنے والےآتشزدگی کے افسوسناکواقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پر سینیٹر خالدہ عطیب نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد اجلاس کے آغاز ہی میں دعا کرانا لازم تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں مگر تاحال ہماری آنکھیں نہیں کھل رہیں۔

سینیٹر خالدہ عطیب نے کہا کہ اس سانحے میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جن مقامات پر حفاظتی اقدامات موجود نہیں تھے، وہاں نگرانی اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائے۔ سینیٹر خالدہ عطیب نے کہا کہ آج کراچی غم میں ڈوبا ہوا ہے اور قوم اس دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

مزید خبریں