اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیر کے روز قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام فرنیچر ایکسپوز مکمل طور پر قانونی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق منعقد کی گئیں۔ انہوں نے ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں کسی بھی ایکسپو یا عوامی تقریب کے انعقاد کے لئے باقاعدہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او …
ایکسپوز کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیر کے روز قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں تمام فرنیچر ایکسپوز مکمل طور پر قانونی اور انتظامی تقاضوں کے مطابق منعقد کی گئیں۔ انہوں نے ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں کسی بھی ایکسپو یا عوامی تقریب کے انعقاد کے لئے باقاعدہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کا حصول لازم ہے۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ این او سی صرف اسی صورت جاری کیا جاتا ہے جب متعلقہ اداروں بشمول اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن، پولیس، سپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کلیئرنس رپورٹس موصول ہوں تاکہ شہریوں کے لئے امن و امان یا ٹریفک کے کسی مسئلے کا اندیشہ نہ ہو۔طلال چوہدری نے بتایا کہ مجموعی طور پر چھ فرنیچر ایکسپوز منعقد کی گئیں اورسب کے لئے مقررہ فیس کی ادائیگی اور تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد این او سی جاری کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان ایکسپوز کے دوران کسی قسم کا امن و امان، ٹریفک یا سکیورٹی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایکسپوز کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری بالخصوص چنیوٹ کا فرنیچر، عالمی سطح پر شہرت رکھتا ہے اور ملکی برآمدات میں اہم حصہ ڈالتا ہے۔طلال چوہدری نے مزید بتایا کہ ایکسپوز میں شرکت کرنے والے تمام نمائش کنندگان باقاعدہ رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور ان کی تفصیلات متعلقہ اداروں بشمول ٹیکس حکام کے ساتھ بھی شیئر کی جاتی ہیں۔








