اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ، وہ انتہائی زیرک سیاستدان ہیں ،ان کا طویل عرصہ پارلیمان …
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ، وہ انتہائی زیرک سیاستدان ہیں ،ان کا طویل عرصہ پارلیمان میں گزرا ہے اور ان کا وسیع تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے سیاسی نفرتوں کا خاتمہ ہو ، جہاں آج محمود اچکزئی بیٹھے ہیں وہاں شہباز شریف بھی بیٹھے تھے لیکن بانی پی ٹی آئی نے ان سے ہاتھ تک نہیں ملایا ، تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکل سکتا ہے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان یا کے پی ، کے مسائل ہوں تمام مسائل مل بیٹھ کر ہی حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور آپریشن کے حوالے سے دہرے معیار کا خاتمہ کرنا ہو گا ، اس کے لئے ایک واضح پالیسی دینا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے ہم بالکل تیار ہیں ، اس کا آغاز سپیکر چیمبر سے کر لیں لیکن کیچڑ اچھالنا بند کر دیں ، ہمیں اپنے ملک اور ریاست کی خاطر رویوں کو بدلنا ہو گا۔








