سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ہارون الرشید، سیکرٹری ملک زاہد اسلم اعوان اور ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو جاری بیان کے مطابق شدید آگ لگنے کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر ملبے کا …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ہارون الرشید، سیکرٹری ملک زاہد اسلم اعوان اور ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو جاری بیان کے مطابق شدید آگ لگنے کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

سپریم کورٹ بار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتہ افراد کی باحفاظت واپسی کے لیے دعا کی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی نے اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں اسی نوعیت کے متعدد واقعات کے باوجود صوبائی حکومت اور متعلقہ میٹروپولیٹن ادارے بڑی عمارتوں میں فائر سیفٹی اور آگ سے بچائو کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے میں ایک بار پھر ناکام رہے۔ کمیٹی کے مطابق یہ صورتحال انتہائی قابل مذمت اور تشویشناک ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین غفلت کے ذمہ دار تمام افراد اور اداروں کی نشاندہی کی جائے، انہیں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے غمزدہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں