لاہور ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ باہمی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 179 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ …
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، باہمی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

مزید خبریں
لاہور ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ باہمی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 179 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا احمد شہزاد کا ریکارڈ توڑ دیا، شہزاد نے 2013ءمیں زمبابوے کے خلاف سیریز میں 168 رنز بنائے تھے، شہزاد نے ورلڈ الیون کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر تاہم بابر اعظم ان پر بازی لے گئے، شہزاد نے سیریز میں 171 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 179 رنز بنا کر سرفہرست رہے۔








