سپین میں ٹرین حادثے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

میڈرڈ ۔20جنوری (اے پی پی):سپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے پیش آنے والے ہلاکت خیز ٹرین حادثے کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنا طے شدہ پروگرام منسوخ کرتے ہوئے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں …

میڈرڈ ۔20جنوری (اے پی پی):سپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے پیش آنے والے ہلاکت خیز ٹرین حادثے کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنا طے شدہ پروگرام منسوخ کرتے ہوئے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ قومی سوگ کا آغاز پیر کی نصف شب سے ہوگا۔ انہوں نے واقعے کو ملک کے لیے ’’انتہائی دردناک دن‘‘ قرار دیتے ہوئے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم سچ تک پہنچیں گے اور یقین دلایا کہ حکومت عوام کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگاہ رکھے گی۔یہ حادثہ اتوار کی شام تقریباً 7:45 بجے اس وقت پیش آیا جب مالاگا سے میڈرڈ جانے والی ایک مسافر ٹرین، جس میں 317 افراد سوار تھے، صوبہ قرطبہ کے قریب قصبے ادموز کے نزدیک نامعلوم وجوہات کی بنا پر پٹری سے اتر گئی۔حکام کے مطابق پیر تک 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 48 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔