اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال کو خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور وزارتِ اطلاعات سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے۔








