وزیراعظم محمد شہباز شریف ڈیووس سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف 20 تا 22 جنوری ڈیووس۔کلوسٹرز سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہوں گی۔ وزیراعظم کے دورے کے …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف 20 تا 22 جنوری ڈیووس۔کلوسٹرز سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہوں گی۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران متعدد اہم اور بامعنی مصروفیات شامل ہیں جن میں ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام عالمی اقتصادی رہنمائوں کے غیر رسمی اجلاس کے سیشن ”منقسم دنیا میں مکالمے کی روح کی بحالی“ میں شرکت بھی شامل ہے۔ وزیراعظم پاکستان سے متعلق ایک خصوصی ”اعلیٰ سطحی بزنس رائونڈ ٹیبل“ کی میزبانی اور صدارت بھی کریں گے جس میں مختلف عالمی کارپوریٹ رہنما شریک ہوں گے۔ دورے کے موقع پر وزیراعظم کی متعدد عالمی رہنمائوں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم عالمی اور علاقائی امن و ترقی کے حوالے سے پاکستان کے موقف پیش کریں گے۔ وزیرعظم معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے شعبوں میں حکومت کے وژن اور کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔ اجلاس میں عصری، جغرافیائی ،سیاسی، معاشی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر غور و خوض کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں