سعودی وزیر داخلہ کی الجزائرکےصدر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا

الجزائر ۔20جنوری (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے دارالحکومت الجزائر کے صدارتی محل میں الجزائرکے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ملاقات کے دوران شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے الجزائرکے صدر کے لیے تہنیتی پیغامات دیئے اورالجزائر …

الجزائر ۔20جنوری (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے دارالحکومت الجزائر کے صدارتی محل میں الجزائرکے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ملاقات کے دوران شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے الجزائرکے صدر کے لیے تہنیتی پیغامات دیئے اورالجزائر کی حکومت و عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ سکیورٹی تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔