شام کی سرکاری آئل کمپنی کے العمر آئل فیلڈ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شیل کو دستبرداری کے احکامات

دمشق۔20جنوری (اے پی پی):شام کی سرکاری آئل کمپنی کے سربراہ یوسف قبلاوی نے کہا ہے کہ آئل کمپنی شیل سے کہا گیا ہے کہ وہ شام کے آئل فیلڈ العمر سے دستبردار ہو جائے، تاکہ اس کے پاس موجود تجارتی حصص شام کے سرکاری ادروں کو منتقل ہو سکیں۔ العربیہ اردو کے مطابق العمر آئل فیلڈ کو شام نےرواں ہفتہ کے اختتام پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ شامی …

دمشق۔20جنوری (اے پی پی):شام کی سرکاری آئل کمپنی کے سربراہ یوسف قبلاوی نے کہا ہے کہ آئل کمپنی شیل سے کہا گیا ہے کہ وہ شام کے آئل فیلڈ العمر سے دستبردار ہو جائے، تاکہ اس کے پاس موجود تجارتی حصص شام کے سرکاری ادروں کو منتقل ہو سکیں۔ العربیہ اردو کے مطابق العمر آئل فیلڈ کو شام نےرواں ہفتہ کے اختتام پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

شامی حکومت نے یہ اقدام کرد جنگوؤں کے ساتھ لڑائی میں کمی کے بعد کیا ہے۔یوسف قبلاوی نےکہا کہ شیل کمپنی کے ساتھ مالی امور طے کرنے کے لیے ابھی بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کونوکو فلپس اب دوبارہ شامی آئل فیلڈ میں سرمایہ کاری کرے گی، نیز بعض دیگر امریکی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی، جن میں شیوران بھی شامل ہوگی۔