بنگلہ دیش، روہنگیا کیمپ میں آگ لگنے سے 448 پناہ گاہیں ، 2 مساجد ، 10سکول تباہ

ڈھاکہ۔20جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے شہر کاکس بازار کے علاقے یوکھیا میں روہنگیا کیمپ نمبر 16 میں آگ لگنے سے448 پناہ گاہیں، 2مساجد، 10 سکول اور ایک مدرسہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق یہ آگ منگل کی صبح تقریباً 3 بج کر 45 منٹ پر پالونگ کھالی یونین کے شفیع اللہ کاٹا علاقے میں واقع کیمپ کے ڈی-4 بلاک میں لگی۔ابتدائی اطلاعات …

ڈھاکہ۔20جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش کے شہر کاکس بازار کے علاقے یوکھیا میں روہنگیا کیمپ نمبر 16 میں آگ لگنے سے448 پناہ گاہیں، 2مساجد، 10 سکول اور ایک مدرسہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق یہ آگ منگل کی صبح تقریباً 3 بج کر 45 منٹ پر پالونگ کھالی یونین کے شفیع اللہ کاٹا علاقے میں واقع کیمپ کے ڈی-4 بلاک میں لگی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیمپ کے ایک رہائشی محمد انیس نے رات تقریباً 2:45 بجے گیس کے چولہے پر پانی رکھا اور پھر سو گئے۔ چولہا جلتا رہ جانے سے آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے قریبی پناہ گاہوں تک پھیل گئی۔چونکہ آگ رات کے آخری پہر لگی جو تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث پورے کیمپ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر اوکھیا فائر سروس اور سول ڈیفنس کے 2یونٹس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور روہنگیا رضاکاروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور تقریباً دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔اوکھیا فائر سروس اینڈ سول ڈیفنس کے سٹیشن آفیسر ڈالر تری پورہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کی اور رضاکاروں کی مدد سے آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔ کیمپ نمبر 16 کے ڈی بلاک کے کمیونٹی لیڈر محمد ریاض نے بتایا کہ آگ سے شدید نقصان ہوا ہے،448 پناہ گاہیں، 2مساجد، 10 سکول اور ایک مدرسہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئے۔ مالی نقصانات کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

اوکھیا کے اپازلا نرباہی آفیسر (یو این او) رفعت اسما نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ سے بڑی تعداد میں پناہ گاہیں اور دیگر ڈھانچے متاثر ہوئے ہیں۔ مجموعی نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 26 دسمبر کو کیمپ نمبر 4 میں لگنے والی آگ میں ایک ہسپتال تباہ ہو گیا تھا جبکہ 25 دسمبر کی رات کتوپالونگ رجسٹرڈ روہنگیا کیمپ میں آگ لگنے سے10سے زائد گھر متاثر ہوئے تھے۔