پاکستان نے آزادی کپ جیت لیا،احمد شہزاد مین آف دی میچ اور بابر اعظم مین آف سی سیریز رہے

پاکستان نے احمد شہزاد کی شاندار بیٹنگ اور باولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورلڈ الیون کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر آزادی کپ جیت لیا،احمد شہزاد مین آف دی میچ اور بابر اعظم مین آف سی سیریز رہے لاہور۔15ستمبر (اے پی پی )پاکستان نے احمد شہزاد کی شاندار بیٹنگ اور باولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورلڈ الیون کو تیسرے اور …

پاکستان نے احمد شہزاد کی شاندار بیٹنگ اور باولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورلڈ الیون کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر آزادی کپ جیت لیا،احمد شہزاد مین آف دی میچ اور بابر اعظم مین آف سی سیریز رہے

لاہور۔15ستمبر (اے پی پی )پاکستان نے احمد شہزاد کی شاندار بیٹنگ اور باولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ورلڈ الیون کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر آزادی کپ جیت لیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے جبکہ ورلڈ الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بناسکی ۔مین آف دی میچ ایوارڈ احمد شہزاد کو دیا گیا ۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے باولرز کا آزمانے کا فیصلہ کیا۔میچ کیلئے ورلڈ الیون نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹم پین اور پال کالنگ وڈ کی جگہ ڈیرن سیمی اور جارج بیلی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا۔پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سہیل خان کی جگہ حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا جو گزشتہ میچ میں انجری کے سبب شرکت نہیں کر سکے تھے۔اوپنرز فخر زمان اور احمد شہزاد نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو سات اوورز میں 59 رنز کا آغاز فراہم کیا۔تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد کی جانب سے کھیلے گئے شاٹ پر دوسرے اینڈ پر موجود فخر زمان رن آوٹ ہو گئے، انہوں نے 27 رنز بنائے۔اس کے بعد بابر اعظم اور احمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

مزید خبریں

Leave a Reply