آئی سی سی کی ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ سیریز کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ سیریز کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-1 سے گرین شرٹس کے نام رہی تھی۔ ہفتے کو آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک اور آئی سی سی چیف …

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ سیریز کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-1 سے گرین شرٹس کے نام رہی تھی۔ ہفتے کو آئی سی سی ڈائریکٹر جائلز کلارک اور آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی مہمان نوازی کرنے اور انہیں محبت دینے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیریز کا کامیاب انعقاد پاکستانی عوام کا کرکٹ سے پیار اور جذبے کو ظاہر کرتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں کھیل کا بہترین ماحول ہے جس میں انٹرنیشنل سٹارز اپنے ٹیلنٹ کو دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف چھوٹا قدم ہے، انہوں نے عندیا دیا کہ اگلے مرحلے میں ہماری کوشش ہو گی کہ آئی سی سی کا مستقل رکن ملک پاکستان کا دورہ کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply