اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے لئے مشکل وقت گزر گیا، کیوں کہ ملک میں سرمایہ کاری کی فضا مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات اور پالیسیوں کا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کوانٹرویو
اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے لئے مشکل وقت گزر گیا، کیوں کہ ملک میں سرمایہ کاری کی فضا مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی حالات اور پالیسیوں کا تسلسل ہو تو معاشی استحکام بھی پیدا ہوتا ہے، نواز شریف نے ایکسپورٹ کا جو وعدہ کیا تھا اس پر جلد عملدرآمد کرائیں گے، رواں سال نومبر 2017ءمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر موجود ہے،، پارٹی کی رائے کے مطابق صدر منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 28 جولائی کے بعد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ملک اور پارٹی کے اندر مزید مضبوط ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اس کرسی پر جو بھی بیٹھا ہے وہ پی ایم ایل (ن) اور نواز شریف کی پالیسی اور وژن پر عمل کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ،الزام ثابت ہونے تک وہ بے قصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انرجی وزارت ہمارے منشور کا حصہ ہے، یہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے منشور کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے۔









