اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سکیورٹی، امن اور دیگرعالمی امور پربحث منگل سے شروع ہوگی ۔ عالمی ادارہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس کے 72ویں سیشن کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (کل)پیر کو نیو یارک پہنچیں گے۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی …
اوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (کل)پیر کو نیو یارک پہنچیں گے
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سکیورٹی، امن اور دیگرعالمی امور پربحث منگل سے شروع ہوگی ۔ عالمی ادارہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس کے 72ویں سیشن کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (کل)پیر کو نیو یارک پہنچیں گے۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ایک سو سے زائد عالمی رہنما شرکت کریںگے ۔ مختلف ممالک کے صدور ، وزیر اعظم اور کئی دیگر اعلیٰ مندوبین مرکزی موضوع عوام پر بھر پور توجہ ، پائیدار کرہ ارض پر سب کیلئے پر امن اور عمدہ زندگی کیلئے کوششیں ، کے عنوان پر اظہار خیال کرینگے۔ جمعہ تک 90سربراہان مملکت نے بحث میں حصہ لینے کیلئے دستخط کئے ہیں۔









