اشک آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون نے کہا ہے کہ پاکستان نے تاجکستان کو گوادر بندرگاہ کے ذریعہ اپنی برآمدات اور درآمدات کرنے کے شاندار مواقع کی پیشکش کی ہے اور تاجکستان کو دعوت دی ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تجارتی روٹ سے استفادہ کر ے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنون حسین نے اتوار کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان …
صدر مملکت ممنون حسین کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات

مزید خبریں
اشک آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون نے کہا ہے کہ پاکستان نے تاجکستان کو گوادر بندرگاہ کے ذریعہ اپنی برآمدات اور درآمدات کرنے کے شاندار مواقع کی پیشکش کی ہے اور تاجکستان کو دعوت دی ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تجارتی روٹ سے استفادہ کر ے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنون حسین نے اتوار کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران کیا۔دونوں صدور نے باہمی تزویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر صدر مملکت ممنون نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے برادرانہ تعلقات کی بنیاد مشترکہ مفادات ,امن اور خوشحالی ہے ۔ پاکستان اور تاجکستان سفارتی تعلقات کی سلور جوبلی منا رہے ہیں۔








