لاہور، حلقہ این اے 120 مےں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 120 مےں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا،پولنگ اسٹےشنز پر ووٹرز کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہےں اور ووٹرز کو جامہ تلاشی کے بعد پولنگ اسٹےشنز کے اندر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے،الےکشن کمشن کی طرف سے طے کئے گئے اےس او پےز اور …

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 120 مےں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا،پولنگ اسٹےشنز پر ووٹرز کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہےں اور ووٹرز کو جامہ تلاشی کے بعد پولنگ اسٹےشنز کے اندر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے،الےکشن کمشن کی طرف سے طے کئے گئے اےس او پےز اور ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹےشنز سے مقررہ فاصلے پر سےاسی جماعتوں کے کےمپوں کا بھی انعقاد کےا گےا ہے جہاں سےاسی جماعتوں کے کارکن پرجوش نظر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے امےدوار کی جےت کےلئے پرعزم نظر آ رہے ہےں،ووٹرز کو پولنگ اسٹےشنوں تک لانے کی سہولت امےدواروں کی طرف سے فراہم کی جا رہی ہے

Leave a Reply