وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی باجوڑ دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے باجوڑ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے باجوڑ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ نے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے عفریت کو شکست دینی ہے، دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی ہو۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Leave a Reply