انڈونیشیا میں پہاڑ پر گرنے والے طیارے کے ملبے سے مزید چھ لاشیں برآمد

جکارتہ ۔22جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا میں ریسکیو ٹیموں نےماؤنٹ بُلوساراؤنگ کے دامن میں گرنے والے ATR 42-500 طیارے کے ملبے سے مزید چھ لاشیں برآمد کر لیں۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا آرمی کے افسر دودی تریو ہادی، جو مشترکہ تلاش و ریسکیو آپریشن میں شامل تھے، نے بتایا کہ یہ لاشیں مختلف مقامات سے ملی ہیں جو ابتدائی طور پر برآمد ہونے والی لاش کے تقریباً 50 میٹر کے دائرے میں …

جکارتہ ۔22جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا میں ریسکیو ٹیموں نےماؤنٹ بُلوساراؤنگ کے دامن میں گرنے والے ATR 42-500 طیارے کے ملبے سے مزید چھ لاشیں برآمد کر لیں۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا آرمی کے افسر دودی تریو ہادی، جو مشترکہ تلاش و ریسکیو آپریشن میں شامل تھے، نے بتایا کہ یہ لاشیں مختلف مقامات سے ملی ہیں جو ابتدائی طور پر برآمد ہونے والی لاش کے تقریباً 50 میٹر کے دائرے میں پائی گئیں۔اس سے قبل ریسکیو ٹیم نے دو لاشیں نکالی تھیں۔ طیارے کا بلیک باکس بھی تلاش کر لیا گیا ہے۔ATR 42-500 طیارے میں 10 افراد سوار تھے، جو ہفتے کے روز یوگیاکارٹا سے ماکاسر جا رہا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گیا۔

مزید خبریں