نئی دہلی۔22جنوری (اے پی پی):بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں سٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 6 مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے جمعرات کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 101 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ضلع بالودابازار بھٹاپارا کے گاؤں باکولاہی میں واقع سٹیل پلانٹ میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ پلانٹ …
بھارت ، سٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 6 مزدور ہلاک ، 5 زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔22جنوری (اے پی پی):بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں سٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 6 مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حکام نے جمعرات کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 101 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ضلع بالودابازار بھٹاپارا کے گاؤں باکولاہی میں واقع سٹیل پلانٹ میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ پلانٹ کے ڈسٹ سیٹلنگ چیمبر میں ہوا، جس کے باعث شدید گرم مادہ وہاں موجود مزدوروں پر گرا اور وہ بری طرح جھلس گئے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔







