حیدرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا 29واں کانووکیشن ہفتہ، 24 جنوری کو مہران یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طحٰہ حسین علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کانووکیشن کے موقع پر 999 خوش نصیب طلبہ کو …
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا 29واں کانووکیشن 24 جنوری کو ہوگا

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کا 29واں کانووکیشن ہفتہ، 24 جنوری کو مہران یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طحٰہ حسین علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کانووکیشن کے موقع پر 999 خوش نصیب طلبہ کو مہران یونیورسٹی کی ڈگریاں دی جائیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق کانووکیشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تقریب میں سندھ کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو، سیکریٹری نور احمد سموں اور دیگر معزز شخصیات انجینئرز، اسکالرز اور محققین میں ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ انتظامات کا جائزہ لینے والے اجلاس میں پرو وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیل کمار، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ پیرزادو، کنٹرولر امتحانات سید رضا علی شاہ، فیکلٹیز کے ڈینز اور کانووکیشن کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی






