واشنگٹن ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو اپنے حال ہی میں قائم کردہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی۔اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’براہِ کرم اس خط کو اس بات کی نمائندگی کے طور پر قبول کریں کہ بورڈ آف پیس کینیڈا کی شمولیت …
امریکی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کو ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی کو اپنے حال ہی میں قائم کردہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے کی دعوت واپس لے لی۔اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’براہِ کرم اس خط کو اس بات کی نمائندگی کے طور پر قبول کریں کہ بورڈ آف پیس کینیڈا کی شمولیت کے حوالے سے آپ کو دی گئی دعوت واپس لے رہا ہے۔
مارک کارنی نے اس ہفتے عالمی توجہ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے امریکی قیادت میں قائم عالمی نظام میں ایک ’دراڑ‘ کی بات کی۔ان کی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے خود ساختہ ادارے میں شامل ہونے کے لیے کوئی رقم ادا نہیں کرے گی۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے جمعرات کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اشتعال انگیز دعوے کا سخت جواب دیا جو انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں کیا تھاکہ کینیڈا امریکا کی وجہ سےقائم ہے۔







