اوٹاوا ۔23جنوری (اے پی پی):کینیڈانے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا ۔شنہوا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ کینیڈا اپنے وجود کے لیے امریکہ پر انحصار کرتا ہے۔کیوبک سٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مارک کارنی نے کینیڈا کی خودمختاری پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔ یہ بیان …
کینیڈانے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا

مزید خبریں
اوٹاوا ۔23جنوری (اے پی پی):کینیڈانے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا ۔شنہوا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ کینیڈا اپنے وجود کے لیے امریکہ پر انحصار کرتا ہے۔کیوبک سٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مارک کارنی نے کینیڈا کی خودمختاری پر زور دیا اور صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔ یہ بیان انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے دورے سے واپسی کے بعد دیا، جہاں امریکی صدر سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
بدھ کے روز عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کینیڈا امریکہ کی وجہ سے زندہ ہے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان معیشت، سلامتی اور ثقافتی تبادلے کے میدان میں ایک مضبوط شراکت داری موجود ہے، تاہم کینیڈا کی ترقی اور بقا کسی اور ملک کی مرہونِ منت نہیں۔
انہوں نے کہاکینیڈا اس لیے زندہ نہیں کہ امریکا ہے، بلکہ کینیڈا اس لیے ترقی کرتا ہے کہ ہم کینیڈین ہیں۔وزیراعظم کے اس بیان کو ملکی خودمختاری کے اظہار اور قومی وقار کے تحفظ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔







