امریکا کا ایران کی جانب بڑی امریکی فوجی موجودگی کا عندیہ

ڈیووس ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے ایک بڑی فوجی قوت اس سمت روانہ کی جا رہی ہے۔ تاس کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس سے وطن واپسی کے دوران امریکی صدر نے بتایا کہ امریکہ نے احتیاطی تدابیر کے طور …

ڈیووس ۔23جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لیے ایک بڑی فوجی قوت اس سمت روانہ کی جا رہی ہے۔ تاس کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس سے وطن واپسی کے دوران امریکی صدر نے بتایا کہ امریکہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر متعدد بحری جہاز روانہ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سمت کافی تعداد میں جہاز بھیجے ہیں، صرف احتیاط کے طور پر۔ ایک بڑا بحری بیڑا اس طرف جا رہا ہے، اور دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ ایران کی جانب ایک بڑی فورس بڑھ رہی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ کچھ بھی ہو، لیکن ہم انہیں بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

 

مزید خبریں