ڈھاکا ۔23جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش میں موسم سرما کے دوران بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 19 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیو ن کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ادارے ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) نے بتایا ہے کہ نئے داخل ہونے والے مریضوں میں سے 6 کا تعلق …
بنگلہ دیش میں موسم سرما کے دوران بھی ڈینگی کے وار جاری ، چوبیس گھنٹوں میں مزید 19 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل

مزید خبریں
ڈھاکا ۔23جنوری (اے پی پی):بنگلہ دیش میں موسم سرما کے دوران بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 19 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیو ن کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ادارے ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (DGHS) نے بتایا ہے کہ نئے داخل ہونے والے مریضوں میں سے 6 کا تعلق باریسال ڈویژن (سٹی کارپوریشن کے علاقوں سے باہر)، 6 چٹاگانگ ڈویژن (سٹی کارپوریشن کے علاقوں سے باہر)، 3 کا ڈھاکہ نارتھ سٹی کارپوریشن، 3 کا ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کارپوریشن اور ایک کھلنا ڈویژن (سٹی کارپوریشن کے علاقوں سے باہر) سے ہے۔
اسی عرصے کے دوران ڈینگی کے 34مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا جس سے رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 733 ہوگئی۔رواں سال اب تک کل 893 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں 62.7فیصد مرد اور 37.3 فیصد خواتین شامل ہیں۔ رواں سال ڈینگی فیور سے2اموات کی اطلاع ملی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران بنگلہ دیش میں مجموعی طور پر 102,861 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں سے 413 کی موت واقع ہو گئی ۔ بنگلہ دیش میں 2024 میں 101,214 افراد ڈینگی فیور سے متاثر اور 575 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔







