کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 صحافیوں سمیت 11 فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت

نیویارک۔23جنوری (اے پی پی):امریکی مسلمانوں کے حقوق کی حمایت کرنے والی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 صحافیوں سمیت 11 فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین فلسطینی صحافی محمد صلاح قشطہ، عبدالرؤف سمیع شعث اور انس غانم شامل ہیں، جنہیں وسطی قصبے الزہرا میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ انسانی …

نیویارک۔23جنوری (اے پی پی):امریکی مسلمانوں کے حقوق کی حمایت کرنے والی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 3 صحافیوں سمیت 11 فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین فلسطینی صحافی محمد صلاح قشطہ، عبدالرؤف سمیع شعث اور انس غانم شامل ہیں، جنہیں وسطی قصبے الزہرا میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ انسانی ہمدردی کے مصری حکومتی منصوبے کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

ان کی گاڑی پر مصری کمیٹی کا لوگو واضح طور پر موجود تھا۔ فلسطینی صحافیوں کی یونین کے چیئرمین ناصر ابو بکر نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 255 سے زیادہ صحافی شہید ہو چکے ہیں۔