چینی صدر کا برازیلی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

بیجنگ۔23جنوری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر لوئز انا سیو لولا ڈا سلوا کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی صدر نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ 2024 میں انہوں نے صدر لولا ڈا سلوا کے ساتھ …

بیجنگ۔23جنوری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر لوئز انا سیو لولا ڈا سلوا کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی صدر نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ 2024 میں انہوں نے صدر لولا ڈا سلوا کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مشترکہ فائدہ مند معاشرے کے قیام کی طرف آگے بڑھایا جائے تاکہ ایک زیادہ منصفانہ دنیاقائم ہو اور زیادہ پائیدار ترقی کی جائے ۔

گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیاچھی شروعات ہوئیں اور باہمی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان مضبوط رابطہ قائم ہو چکا ہے، جس نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ رواں سال چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے۔ چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا اور چین براِزیل تعاون کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو جامع طور پر آگے بڑھانے، چین برازیل تعلقات کی وسیع ترقی کو فروغ دینے اور ایک روشن مستقبل کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر برازیلین صدر نے کہا کہ برازیل دو طرفہ تعلقات اور لاطینی امریکا اور چین کے تعلقات کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال تشویشناک ہے۔ برازیل اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کو برقرار رکھنے، برکس تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔