خلیجی ممالک کی مشترکہ امن مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت

دوحہ ۔24جنوری (اے پی پی):قطرکی میزبانی میں ہونےوالی خلیجی امن فورسزکی مشترکہ مشقیں ’امن الخلیج العربی 4 ‘ میں سعودی سکیورٹی فورسزکے مختلف دستے بھی شریک ہیں۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی چوتھی مشترکہ خلیجی مشقیں دوحہ قطر میں ہورہی ہیں ۔ سکیورٹی فورسز کی مشترکہ امن مشقوں کا مقصد درپیش چیلجوں کا سامنا کرنے کے لیے …

دوحہ ۔24جنوری (اے پی پی):قطرکی میزبانی میں ہونےوالی خلیجی امن فورسزکی مشترکہ مشقیں ’امن الخلیج العربی 4 ‘ میں سعودی سکیورٹی فورسزکے مختلف دستے بھی شریک ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں سیکیورٹی ایجنسیوں کی چوتھی مشترکہ خلیجی مشقیں دوحہ قطر میں ہورہی ہیں ۔

سکیورٹی فورسز کی مشترکہ امن مشقوں کا مقصد درپیش چیلجوں کا سامنا کرنے کے لیے جی سی سی ممالک کے داخلی سلامتی کے شعبوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے باہمی تجربات کا تبادلہ اورصلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔