ڈنمارک کی وزیراعظم گرین لینڈ پہنچ گئیں

نوک ۔24جنوری (اے پی پی):ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن گرین لینڈ کے مقامی حکام کے سربراہ سے ملاقات کے لیے نوک پہنچ گئیں۔العربیہ کے مطابق یہ دورہ ایک ہفتے کے تناؤ اور اتار چڑھاؤ کے بعد امریکی صدر کی جانب سے اس خود مختار جزیرے پر قبضے کی دھمکیوں سے دستبرداری کے بعد کیا گیا۔ فریڈرکسن برسلز سے آئی ہیں جہاں انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے …

نوک ۔24جنوری (اے پی پی):ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن گرین لینڈ کے مقامی حکام کے سربراہ سے ملاقات کے لیے نوک پہنچ گئیں۔العربیہ کے مطابق یہ دورہ ایک ہفتے کے تناؤ اور اتار چڑھاؤ کے بعد امریکی صدر کی جانب سے اس خود مختار جزیرے پر قبضے کی دھمکیوں سے دستبرداری کے بعد کیا گیا۔

فریڈرکسن برسلز سے آئی ہیں جہاں انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے ملاقات کی ۔ وہ ان کے ساتھ اس نتیجے پر پہنچیں کہ اتحاد کے لیے قطبِ شمالی (آرکٹک) کے خطے میں اپنی موجودگی بڑھانا ضروری ہے۔

گرین لینڈ کے وزیراعظم ینس- فریڈرک نیلسن نے جزیرے کے دارالحکومت نوک کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اور دونوں بغیر کسی تبصرے کے ایک گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔

روٹ نے ’’ ایکس ‘‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم نیٹو کے تمام ارکان کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور ہم قطبِ شمالی کے خطے میں دفاع اور جارحیت روکنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔