اقوام متحدہ ۔24جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ نے امریکی حکام کی طرف سے امیگرینٹس کے خلاف امریکا میں پے در پے کی جانے والی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزیاں ایک معمول بن چکا ہے۔ العربیہ کے مطابق انسانی حقوق سربراہ نے امریکی حکام پر زور دیا کہ تارکین وطن کے خلاف …
امریکا میں تارکین وطن کے حقوق کے خلاف کارروائیاں معمول بن جانا قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔24جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ نے امریکی حکام کی طرف سے امیگرینٹس کے خلاف امریکا میں پے در پے کی جانے والی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزیاں ایک معمول بن چکا ہے۔
العربیہ کے مطابق انسانی حقوق سربراہ نے امریکی حکام پر زور دیا کہ تارکین وطن کے خلاف اپنی کارروائیوں کو بند کرے۔
ولکر ترک نے امریکا سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کے بارے میں اپنی پالیسیوں اور قانون کے نفاذ میں انسانی وقار اور عظمت کو خیال میں رکھتے ہوئے کارروائی کریں اور ہر تارک وطن کو اس کے حاصل شدہ حقوق کا تحفظ کیا جائے۔








