ریاض ۔24جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم کے زیراہتمام تعاون و ترقی کے حوالے سے 2 روزہ بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔اجلاس 22 اور 23 اپریل 2026 کو جدہ میں منعقد ہوگا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طورپرسوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر …
سعودی عرب ورلڈ اکنامک فورم کے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
ریاض ۔24جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم کے زیراہتمام تعاون و ترقی کے حوالے سے 2 روزہ بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کا اعلان کیا گیا ہے۔اجلاس 22 اور 23 اپریل 2026 کو جدہ میں منعقد ہوگا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طورپرسوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر ’مشترکہ بنیادوں کی تشکیل اور ترقی کے فروغ ‘ کے عنوان سے 2 روزہ اجلاس کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔
فورم کے اختتامی خطاب میں وزیر اقتصاد نے عالمی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مسلسل مکالمے کی ضرورت پر زوردیا اورشرکاء کو آئندہ اپریل میں جدہ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔








