ہرارے۔24جنوری (اے پی پی):زمبابوے کے جنوبی صوبے ماتابی لینڈ ساؤتھ میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک گاڑی بہہ جانے کے نتیجے میں 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس نےاس واقعے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کے مطابق ٹویوٹا نوح گاڑی فلابوسی کے علاقے موکولا میں تشانگاموٹوپے دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران تیز بہاؤ کی نذر ہو گئی۔ یہ تفصیلات پولیس نے سوشل …
زمبابوے میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر گاڑی بہہ گئی، 9 افراد ہلاک
ہرارے۔24جنوری (اے پی پی):زمبابوے کے جنوبی صوبے ماتابی لینڈ ساؤتھ میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک گاڑی بہہ جانے کے نتیجے میں 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس نےاس واقعے کی تصدیق کی ہے۔پولیس کے مطابق ٹویوٹا نوح گاڑی فلابوسی کے علاقے موکولا میں تشانگاموٹوپے دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران تیز بہاؤ کی نذر ہو گئی۔ یہ تفصیلات پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتائیں۔
ہلاک ہونے والوں میں سات بالغ افراد اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں مقامی افراد کی مدد سے جمعے کے روز نکال لی گئیں، جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں مسلسل بارشوں کے باعث زمبابوے کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔








