کینیڈا نے نیٹو افواج اور البرٹا سے متعلق امریکی بیانات مسترد کر دیئے

اوٹاوا۔24جنوری (اے پی پی):کینیڈا نے نیٹو افواج اور البرٹا سے متعلق امریکی بیانات مسترد کر دیئے ۔شنہوا کے مطابق کینیڈا کے وزیرِ خزانہ فرانسوا-فلپ شیمپین نے نیٹو افواج کے کردار اور صوبہ البرٹا سے متعلق امریکی انتظامیہ کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کو ازسرِ نو تحریر نہیں کیا جا سکتا۔ کیوبک سٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیمپین نے …

اوٹاوا۔24جنوری (اے پی پی):کینیڈا نے نیٹو افواج اور البرٹا سے متعلق امریکی بیانات مسترد کر دیئے ۔شنہوا کے مطابق کینیڈا کے وزیرِ خزانہ فرانسوا-فلپ شیمپین نے نیٹو افواج کے کردار اور صوبہ البرٹا سے متعلق امریکی انتظامیہ کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کو ازسرِ نو تحریر نہیں کیا جا سکتا۔

کیوبک سٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیمپین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کا جواب دیا جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی جنگ کے دوران نیٹو افواج نے اگلے محاذ پر لڑائی سے گریز کیا۔کینیڈین وزیر نے کہا کہ افغانستان کی جنگ میں مرد و خواتین اہلکاروں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں اپنی مسلح افواج کی طاقت جاننے کے لیے کسی اور کے تبصروں کی ضرورت نہیں۔

ہمیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا کیا اور دنیا بھی جانتی ہے۔‘فرانسوا-فلپ شیمپین نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ان بیانات کو بھی مسترد کر دیا جن میں انہوں نے کہا تھا کہ کینیڈا صوبہ البرٹا کو بحرالکاہل تک پائپ لائن بنانے کی اجازت نہیں دے رہا اور یہ تجویز دی تھی کہ البرٹا کو ’’امریکا میں شامل ہو جانا چاہیے۔

اس حوالے سے شیمپین نے کہا، ’’شکریہ، مگر نہیں۔ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے اور البرٹا اور کینیڈین عوام کے ساتھ مل کر اپنے وسائل کو ترقی دیں گے۔

غزہ کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم بورڈ آف پیس سے متعلق کینیڈا کی جانب سے دعوت واپس لینے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کینیڈا خطے میں اپنا ’’اہم کردار‘‘ ادا کرتا رہے گا اور دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔