اسلام آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر 26 جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے آٹھ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق سات بینچز پرنسپل سیٹ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد …
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے آٹھ بینچز تشکیل
اسلام آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر 26 جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے آٹھ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق سات بینچز پرنسپل سیٹ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہوگا۔
بینچ نمبر دو جسٹس منیب اختر اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے۔بینچ نمبر تین میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے۔بینچ نمبر چار جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر پانچ تین رکنی ہوگا جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
بینچ نمبر چھ جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر سات میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔اسی طرح لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔یہ تمام بینچز پیر 26 جنوری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقررہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔









