میکسیکو سٹی۔26جنوری (اے پی پی):میکسیکو میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر سلامانکا کی لُوما دے فلورَیس کمیونٹی میں واقع ایک فٹبال گراؤنڈ میں پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق متعدد مسلح افراد دو پک اَپ گاڑیوں میں سوار ہو کر موقع …
میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران فائرنگ، 11 افراد ہلاک

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔26جنوری (اے پی پی):میکسیکو میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر سلامانکا کی لُوما دے فلورَیس کمیونٹی میں واقع ایک فٹبال گراؤنڈ میں پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق متعدد مسلح افراد دو پک اَپ گاڑیوں میں سوار ہو کر موقع پر پہنچے، گاڑیوں سے اترے اور کھلاڑیوں اور تماشائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔







