ماسکو۔26جنوری (اے پی پی):روسی تیل کمپنیاں وینزویلا میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔تاس کے مطابق یہ بات کراکس میں روس کے سفیر سرگئی میلیک بغداساروف نے کہی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہماری کمپنیاں یہاں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ پہلے بھی کام کرتی رہی ہیں، اب بھی کر رہی ہیں اور آئندہ بھی تیل کے شعبے میں کام کرتی رہیں گی، کسی نے اس عمل کو منسوخ …
روسی تیل کمپنیاں وینزویلا میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، روسی سفیر

مزید خبریں
ماسکو۔26جنوری (اے پی پی):روسی تیل کمپنیاں وینزویلا میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔تاس کے مطابق یہ بات کراکس میں روس کے سفیر سرگئی میلیک بغداساروف نے کہی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ہماری کمپنیاں یہاں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ پہلے بھی کام کرتی رہی ہیں، اب بھی کر رہی ہیں اور آئندہ بھی تیل کے شعبے میں کام کرتی رہیں گی، کسی نے اس عمل کو منسوخ نہیں کیا۔
سفیر نے مزید کہا کہ ہم یہاں وینزویلا کے ساتھ مل کر تیل نکالتے ہیں، تاہم اس تیل کے استعمال اور فروخت کا اختیار وینزویلا کے پاس ہوتا ہے۔ ہمارے تمام معاہدے مشترکہ پیداوار سے متعلق ہیں، مشترکہ فروخت سے نہیں۔سرگئی میلیک بغداساروف نے اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا کی قیادت کے کسی بھی فیصلے سے قطع نظر روسی کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔








