امریکا، بینگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی طیارہ کوٹیک آف کے دوران حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

واشنگٹن ۔26جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست مائن کے شہر بینگلور میں واقع بینگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں سوار تمام 8 افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شنہوا کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام 7:45 بجے پیش آیا، جس کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں …

واشنگٹن ۔26جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست مائن کے شہر بینگلور میں واقع بینگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں سوار تمام 8 افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شنہوا کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام 7:45 بجے پیش آیا، جس کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، احتیاطی تدابیر کے تحت ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی صورتحال تھی۔ ریاست مائن میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے کافی کم، ہلکی برف باری اور حدِ نگاہ انتہائی کم تھی۔