غزہ۔26جنوری (اے پی پی):اسرائیل نے رفح کراسنگ کو محدود سطح پر دوبارہ کھولنے بارے اتفاق کیا ہے۔ ٹی آر ٹی اردو کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح سرحدی چوکی کو غزہ میں آخری قیدی کی لاش بازیاب کر لینے تک محدود سطح تک کھولنے کی اجازت دے گا ۔اسرائیل نے یہ اعلان دورے پر آئے امریکی مندوبین کی طرف سے غزہ کو …
اسرائیل کا رفح کراسنگ کو محدود سطح پر دوبارہ کھولنے بارے اتفاق

مزید خبریں
غزہ۔26جنوری (اے پی پی):اسرائیل نے رفح کراسنگ کو محدود سطح پر دوبارہ کھولنے بارے اتفاق کیا ہے۔ ٹی آر ٹی اردو کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح سرحدی چوکی کو غزہ میں آخری قیدی کی لاش بازیاب کر لینے تک محدود سطح تک کھولنے کی اجازت دے گا ۔اسرائیل نے یہ اعلان دورے پر آئے امریکی مندوبین کی طرف سے غزہ کو امداد کے لیے اہم داخلی راستے رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے مطالبے کے بعد کیا ۔رفح سرحدی چوکی کو آمدورفت کے لیے دوبارہ کھولا جانا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اکتوبر میں اعلان کردہ غزہ کے جنگ بندی فریم ورک کا حصہ ہے لیکن یہ سرحدری گزرگاہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے بند رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ رفح کراسنگ کا دوبارہ کھولنا تمام زندہ یرغمالیوں کی واپسی اور ہلاک شدہ تمام یرغمالیوں کو تلاش کر کے واپس لانے کے لیے فلسطینی عسکریت پسندوں کی 100 فیصد کوشش پر منحصر ہوگا۔مصر کو غزہ سے ملانے والی رفح کراسنگ کو جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے ’’جو 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا ‘‘کے تحت اکتوبر میں دوبارہ کھولنے کا منصوبہ تھا لیکن اسرائیل نے اس پر عمل نہیں کیا۔غزہ کی وزارت ِ صحت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کےنفاذ کے بعد سے اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی سینکڑوں خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں کم از کم 484 فلسطینی شہید اور 1,321 زخمی ہوئے۔








