چین امریکا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ۔26جنوری (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام تجارتی امور اور کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے محکمہ بیرونی تجارت کے سربراہ وانگ جی ہوا نے کہا کہ 2025 میں چین اور امریکا کے سربراہان …

بیجنگ۔26جنوری (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام تجارتی امور اور کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے محکمہ بیرونی تجارت کے سربراہ وانگ جی ہوا نے کہا کہ 2025 میں چین اور امریکا کے سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں دونوں فریقوں نے برابری، احترام اور باہمی فائدے کے جذبے کی پاسداری کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے پانچ دور منعقد کئے اور اس سلسلے میں مثبت نتائج حاصل ہو ئے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور امریکا مساوی بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل کا طریقہ کار حاصل کر سکتے ہیں ۔

وانگ جی ہوا کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں چین امریکا کے ساتھ مل کر باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر، دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر موثر عمل درآمد کرنے ، چین-امریکا اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے طریقہ کار کو مزید فعال بنانے اور مستحکم اور صحت مند تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا۔