سری لنکا ویمنز کا آئندہ فروری۔مارچ 2026 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ، ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلے گی

کولمبو۔27جنوری (اے پی پی):سری لنکا کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم فروری اور مارچ 2026 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریزکھیلے گی ۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سےجاری اعلامیے کے مطابق سری لنکن ویمن ٹیم اپنے دورے میں میزبان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے …

کولمبو۔27جنوری (اے پی پی):سری لنکا کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم فروری اور مارچ 2026 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریزکھیلے گی ۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سےجاری اعلامیے کے مطابق سری لنکن ویمن ٹیم اپنے دورے میں میزبان ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 20 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہی گی ۔سیریز کے تمام چھ میچز گریناڈا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 20 فروری کو ہوگا جبکہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے بالترتیب 22 اور 25 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 28 فروری سے شروع ہوگی، جس کے بقیہ میچز یکم اور 3 مارچ کو کھیلے جائیں گے ۔خصوصی طور پر ٹی ٹونٹی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ آئندہ 2026 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ (برطانیہ) کی تیاریوں کا اہم مرحلہ ہوگی۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا دونوں اس ایونٹ کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، جہاں ان کے ساتھ میزبان انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی موجود ہوں گی جن کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

سری لنکا ویمنز ٹیم 2024 کے ایشیا کپ میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، جبکہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے حال ہی میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو ٹی ٹونٹی سیریز جیت رکھی ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا نے آخری بار 2024 میں کیریبین کا دورہ کیا تھا، جہاں مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی، جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز ویسٹ انڈیز نے 1-2 سے جیتی تھی۔