بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5ٹی -20 میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (بدھ کو )کھیلا جائے گا

نئی دہلی۔27جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی -20 میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل (بدھ کو) اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارت کو مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان بھارت نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹی …

نئی دہلی۔27جنوری (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی -20 میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل (بدھ کو) اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارت کو مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان بھارت نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 48 رنز ،دوسرے میچ میں 7 وکٹوں جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان کیوی ٹیم نے میزبان بھارتی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس میں سے ون ڈے سیریز مکمل ہوچکی ہے اور 5ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں۔چوتھا میچ کل بدھ کو وشاکھاپٹنم جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلا جائے گا۔