آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ،جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی

میلبورن۔27جنوری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر تھری اور گزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن کے رنر اپ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ 28 سالہ جرمن ٹینس سٹار نے منگل کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی لرنر ٹین کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور رائونڈ ل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ …

میلبورن۔27جنوری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر تھری اور گزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن کے رنر اپ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ 28 سالہ جرمن ٹینس سٹار نے منگل کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی لرنر ٹین کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور رائونڈ ل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں 28 سالہ جرمن نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ امریکی 20 سالہ حریف کھلاڑی لرنر ٹین سے تھا جس میں الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی لرنر ٹین کو 3-6، 7-6(7-5)،1-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ مقابلہ امریکی ٹینس کھلاڑی لرنر ٹین کے لیے خاص اہمیت رکھتا تھا، کیونکہ وہ پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلام کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔ 20 سالہ لرنر ٹین سابق فرنچ اوپن چیمپئن مائیکل چانگ کی کوچنگ میں کھیل رہے ہیں اور وہ 34 برس میں سب سے کم عمر کھلاڑی بننے کی کوشش کر رہے تھے ۔28 سالہ الیگزینڈر زویروف نے آسٹریلین اوپن میں چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، جو کسی بھی جرمن کھلاڑی کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

میچ کے بعد الیگزینڈر زویروف نے لرنر ٹین کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیس لائن سے ان کی کارکردگی غیر معمولی تھی اور ان کی جیت میں ان کے 24 ایسز نے کلیدی کردار ادا کیا۔دونوں کھلاڑیوں کو روڈ لیور ایرینا میں بند چھت کے نیچے کھیلنے کا موقع ملا، جبکہ اس دوران شدید گرمی کے باعث آؤٹ ڈور کورٹس پر کھیل معطل رہا۔

درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ رات کے سیشن میں ٹاپ سیڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ آسٹریلوی کھلاڑی الیکس ڈی مینور سے ہونا تھا۔ کارلوس الکاراز 6 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت چکے ہیں، تاہم وہ اب تک آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل حاصل نہیں کر سکے۔