میلبورن۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل میزبان جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی۔ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار …
جیسن کابلراور مارک پولمینز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلزسیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔27جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل میزبان جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی۔ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل میزبان جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دارفیبین ریبول پر مشتمل فرانسیسی حریف جوڑی کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ساڈیو ڈومبیا اور ان کے ہم وطن جوڑی دارفیبین ریبول پر مشتمل فرانسیسی حریف جوڑی کو 4-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








