اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):دنیا کے بڑے ایرو سپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2026 کی تیاریاں جاری ہیں جو 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جی ا ے پی ایئرپورٹ، شانلی عرفہ (ترکیہ) میں منعقد ہوگا۔ فیسٹیول میں 75 ملین ترک لیرا کے انعامات اور 100 ملین ترک لیرا سے زائد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔T3 فاؤنڈیشن اور ترکیہ کی وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہونے …
ایرو سپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2026 کی تیاریاں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):دنیا کے بڑے ایرو سپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ 2026 کی تیاریاں جاری ہیں جو 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جی ا ے پی ایئرپورٹ، شانلی عرفہ (ترکیہ) میں منعقد ہوگا۔
فیسٹیول میں 75 ملین ترک لیرا کے انعامات اور 100 ملین ترک لیرا سے زائد مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔T3 فاؤنڈیشن اور ترکیہ کی وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ٹیکنوفیسٹ میں 52 مقابلے اور 127 ذیلی کیٹیگریز شامل ہیں جن کے لئے درخواستیں 20 فروری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اس سال راکٹ ٹیکنالوجی، UAVs، زرعی ٹیکنالوجی، صحت میں مصنوعی ذہانت، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ایئر ڈیفنس سمیت جدید شعبوں میں مقابلے ہوں گے جبکہ پہلی بار الیکٹرانک وارفیئر، آٹونومس سسٹمز اور ٹیکنالوجیز فار ہیومینٹی جیسے مقابلے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ٹیکنوفیسٹ کی عالمی مقبولیت میں اضافہ جاری ہے۔
حالیہ مقابلوں میں پاکستانی طالبات نے سوشل انوویشن کیٹگری میں پہلا انعام حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوان www.teknofest.org پر 20 فروری تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔








