سردار ایاز صادق کی آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں منتخب تمام عہدیداروں کو مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور، بشیر عثمانی کو جنرل سیکرٹری اور اظہار خان نیازی کو فنانس سیکرٹری، راجہ عمران جنجوعہ …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور، بشیر عثمانی کو جنرل سیکرٹری اور اظہار خان نیازی کو فنانس سیکرٹری، راجہ عمران جنجوعہ ،رانا فرحان اسلم کو جوائنٹ سیکرٹری اور ایگزیکٹو کونسل کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آر آئی یو جے آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،نو منتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لئے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ آر آئی یو جے کے تمام عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب صحافی برادری کے اتحاد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور صحافی برادری کے مضبوط روابط جمہوری اقدار کے استحکام کے لئے ناگزیر ہیں۔

مزید خبریں