کسی بھی امریکی حملے کا جواب فوری اور غیر معمولی ہوگا،مشیر ایرانی سپریم لیڈر

تہران۔29جنوری (اے پی پی):ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ذریعے اور کسی بھی سطح پر کسی بھی امریکی حملے کا فوری جواب دیا جائے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ محدود حملہ ایک وہم ہے اور یہ ایک مکمل جنگ کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ردعمل فوری، جامع اور غیر معمولی ہو گا ۔ …

تہران۔29جنوری (اے پی پی):ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ذریعے اور کسی بھی سطح پر کسی بھی امریکی حملے کا فوری جواب دیا جائے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ محدود حملہ ایک وہم ہے اور یہ ایک مکمل جنگ کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ردعمل فوری، جامع اور غیر معمولی ہو گا ۔ اس حملے میں امریکا، تل ابیب کے مرکز اور ان کے حامیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔