اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں دسمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق دسمبرکے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 37431ارب روپے ریکارڈکیاگیاجودسمبر2024کے 30283ارب روپے کے مقابلہ میں 23.6فیصدزیادہ ہے،نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر5.8فیصدکی نموہوئی ہے، نومبرکے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 35380ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، اعدادوشمارکے مطابق …
بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں دسمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ، قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں دسمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق دسمبرکے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 37431ارب روپے ریکارڈکیاگیاجودسمبر2024کے 30283ارب روپے کے مقابلہ میں 23.6فیصدزیادہ ہے،نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر5.8فیصدکی نموہوئی ہے، نومبرکے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 35380ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،
اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2025کے اختتام پربینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 37910ارب روپے ریکارڈکیاگیا جودسمبر2024کے 29129ارب روپے کے مقابلہ میں 30.1فیصدزیادہ ہے،نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر3.2فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،نومبرکے اختتام پرمیں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 36732ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر2025کے اختتام پربینکوں کی قلیل مدتی قرضوںکاحجم 14880ارب روپے ریکارڈکیاگیاجودسمبر2024کے 16009ارب روپے کے مقابلہ میں 7.1فیصدکم ہے،نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر10.9فیصدکااضافہ ہواہے،نومبرکے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کاحجم 13421ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبرمیں ڈیپازٹس کے مقابلہ میں قلیل مدتی قرضوں کی شرح 39.8فیصدریکارڈکی گئی جونومبرمیں 37.9فیصد اوردسمبر2024میں 52.9فیصدتھی۔








