کولمبو ۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے جمعرات کو سری لنکا کے اعلیٰ سطحی وزارتی وفد سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، صنعت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔صنعت وپیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سری لنکا کے وزیر تجارت وسنتھا سمراسنگھ، وزیر …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار سے سری لنکا کے وزارتی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کولمبو ۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے جمعرات کو سری لنکا کے اعلیٰ سطحی وزارتی وفد سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، صنعت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔صنعت وپیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سری لنکا کے وزیر تجارت وسنتھا سمراسنگھ، وزیر صنعت سنیل ہندانیٹھی اور نائب وزیر صحت مدیتھا ہنسنکا شریک تھے۔
فریقین نے صنعت و تجارت، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs)، کاروباری مواقع، سرمایہ کاری کے فروغ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراکِ عمل پر جامع گفتگو کی۔اس موقع پر معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق خطے میں معاشی تعاون، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، جنہیں اب ایک سٹریٹجک اکنامک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کی خواہش ہے۔
ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستی اب عملی معاشی تعاون، ڈیجیٹل اکانومی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں تک پھیل رہی ہے، جو خطے میں پائیدار ترقی کے لیے اہم ثابت ہو گی۔سری لنکا کے وزیر تجارت وسنتھا سمراسنگھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے اور اب یہ تعلقات مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ وزیر صنعت سنیل ہندانیٹھی نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون میں نئی راہیں کھول رہے ہیں، جس سے نجی شعبے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
سری لنکا کے نائب وزیر صحت مدیتھا ہنسنکا نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات موجود ہیں، جو حکومتی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور علاقائی معاشی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








