اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، شام/رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک، مطلع جزوی ابرآلود اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/مطلع جزوی ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، شام/رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11 ،استور،زیارت منفی 09، کلام منفی 08، قلات ،سکردومنفی 07 ،پارا چنار اور گوپس میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔








