سکھر اور گڈو بیراج کی مرمت سے متعلق نیب میں کوئی انکوائری زیرِ التوا نہیں، نیب کی وضاحت

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) نے سکھر اور گڈو بیراج کی مرمت و بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نیب سکھر میں اس معاملے پر کسی قسم کی انکوائری یا تحقیقات زیرِ التوا نہیں ہیں۔نیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 جنوری 2026 کو بعض میڈیا ذرائع پر یہ …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) نے سکھر اور گڈو بیراج کی مرمت و بحالی کے منصوبے میں مبینہ مالی بدعنوانی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نیب سکھر میں اس معاملے پر کسی قسم کی انکوائری یا تحقیقات زیرِ التوا نہیں ہیں۔نیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 28 جنوری 2026 کو بعض میڈیا ذرائع پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ نیب سکھر نے سکھر یا گڈو بیراج کے منصوبوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم یہ اطلاعات حقائق کے منافی ہیں۔

وضاحتی بیان کے مطابق نیب کو اس حوالے سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی جسے ادارے کے طے شدہ طریقہ کار (ایس او پیز) کے تحت مزید ضروری کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں قائم احتساب سہولت سیل (اے ایف سی) کو ارسال کر دیا گیا ہے۔نیب نے واضح کیا کہ ادارہ شفافیت، قانون کی بالادستی اور مقررہ ضابطہ کار کے تحت کام کر رہا ہے اور اس معاملے میں اگر کوئی نئی پیش رفت ہوئی تو عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں